کشمور زیادتی واقعہ کے ملزمان کو پکڑنے والے بہادر اے ایس آئی ” محمد بخش “ کا تبادلہ کہاں کر دیا گیا ؟ جانئے 

کشمور زیادتی واقعہ کے ملزمان کو پکڑنے والے بہادر اے ایس آئی ” محمد بخش “ کا ...
کشمور زیادتی واقعہ کے ملزمان کو پکڑنے والے بہادر اے ایس آئی ” محمد بخش “ کا تبادلہ کہاں کر دیا گیا ؟ جانئے 

  

کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا تبادلہ کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بخش کا تبادلہ کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا ہے جہاں اب وہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔

واضح ر ہے کہ محمدبخش نے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈالی تھی جس پر پولیس افسر کو سندھ پولیس اور سندھ حکومت نے شاندار خراج تحسین پیش کیا اور پولیس افسر کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کرکے انعامات سے نوازا گیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی محمد بخش کو فون کیا تھا اور ان کے کارنامے پر شاباش دی تھی۔

مزید :

قومی -