”میں نے پیسہ کمانے کی خاطر ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی“ محمد عامر نے بالآخر اپنا دل کھول کر رکھ دیا

”میں نے پیسہ کمانے کی خاطر ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی“ محمد عامر نے بالآخر اپنا دل ...
”میں نے پیسہ کمانے کی خاطر ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی“ محمد عامر نے بالآخر اپنا دل کھول کر رکھ دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پیسہ کمانے کی خاطر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 سال کھیل سے دوری کے بعد طویل فارمیٹ میں کھیلنا دشوار ہو گیا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ 5 سال کرکٹ سے دوری کے بعد میرے لئے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا بہت مشکل تھا، اگر میں طویل فارمیٹ کو خیرباد نہ کہتا تو انجریز کی وجہ سے کیریئر ہی مشکلات سے دوچار ہونے کا خدشہ تھا،یہ بات درست نہیں کہ لیگز میں پیسہ کمانے کے خاطر میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی نسبت بابر اعظم کی تکینک زیادہ بہتر ہے، سمجھ ہی نہیں آتا کہ انہیں آؤٹ کس طرح کیا جائے۔ 
فاسٹ باؤلر نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی زبردست باؤلر اورمستقبل میں پاکستان کی فتوحات میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وہ خود بھی ہرفارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن انجری سے بچانے کیلئے ان کو احتیاط سے استعمال کرتے ہوئے کام کا بوجھ کم رکھنا ہو گا کیونکہ متواتر کھلانے سے نقصان ہوسکتا ہے۔
محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ میں شمولیت کی امید تھی لیکن یہ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے میں کیا کہہ سکتا ہوں، اب توجہ اگلی سیریز کیئے ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے اور کئی کھلاڑی ہیرو بن سکتے ہیں لیکن پرفارم نہ کرنے والے باہر بھی ہوں گے،وہاں کی کنڈیشنز بیٹنگ کے لئے آسان نہیں، چھوٹی باﺅنڈریز کی وجہ سے باﺅلرز بھی مشکل میں ہوتے ہیں۔

مزید :

کھیل -