سلفرڈ کونسل نے 12 جعلی کورونا بزنس گرانٹ کے دعویداروں کی نشاندہی کے بعد 60ہزار پاﺅنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا 

سلفرڈ کونسل نے 12 جعلی کورونا بزنس گرانٹ کے دعویداروں کی نشاندہی کے بعد 60ہزار ...
سلفرڈ کونسل نے 12 جعلی کورونا بزنس گرانٹ کے دعویداروں کی نشاندہی کے بعد 60ہزار پاﺅنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (محمد رضوان)سلفرڈ کونسل نے 12 جعلی کورونا بزنس گرانٹ کے دعویداروں کی نشاندہی کے بعد 60ہزار پاﺅنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک آڈٹ رپورٹ کے ذریعے سرکاری بزنس گرانٹ کے 12 جعلی دعویداروں کی نشاندہی کرنے کے بعد سلفرڈ کونسل نے 60000£ کی وصولی کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔کورونا وائرس کے بحران کے دوران شہر میں چھوٹے کاروباری معاونت کی گرانٹ اور ریٹیلرز ، مہمان نوازی اور تفریحی گرانٹ کے لئے کل6 ہزار 188 درخواستیں دی گئیں۔
ستمبر کے آخر تک سیلفرڈ کونسل نے حکومت کی 46 ملین پونڈز سے زیادہ کی مالی امداد کی ادائیگی کرنا تھی۔ اب تک 12 دھوکہ دہی کے دعویداروں میں سے چھ وصول کنندگان کو دوبارہ ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اور اب تک £20000 کی وصولی کی گئی ہے۔
کونسلر رابن گیریڈو آڈٹ اور اکاو¿نٹس کمیٹی کے صدر نے مزید کہا "کونسل ٹیکس دہندگان کی رقم سے متعلق کسی بھی جھوٹے دعوے کو برداشت نہیں کرے گی اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ادا کی گئی رقم کی وصولی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

برطانیہ -