کورونا کی شدت میں اضافہ: کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ 

کورونا کی شدت میں اضافہ: کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ 
کورونا کی شدت میں اضافہ: کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر گورنرپنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مشاورت سے کل اوورسیز کنونشن منسوخ کردیا اور کہا کورونا ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی شدت میں اضافے کے معاملہ پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا اور مشاورت کے بعد کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب اوروزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز ہر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کورونا ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔گورنرپنجاب نے اپوزیشن کو بھی کرونا کی وجہ سے جلسے نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وائس چیرمین اورسیز کمیشن وسیم رامے نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں کرونا خطرات کی وجہ سے گورنر اور وزیر اعلی کے فیصلہ کو سراہا۔

خیال رہے اوورسیز کنونشن کل گورنر ہاؤس میں ہونا تھا مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -