لندن ، کرسمس کی آمد آمد ، 23 سے 27 دسمبر تک تین گھروں کی فیملیوں کو ایک ساتھ تقریب کی اجازت 

لندن ، کرسمس کی آمد آمد ، 23 سے 27 دسمبر تک تین گھروں کی فیملیوں کو ایک ساتھ ...
لندن ، کرسمس کی آمد آمد ، 23 سے 27 دسمبر تک تین گھروں کی فیملیوں کو ایک ساتھ تقریب کی اجازت 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ)کرسمس کی آمد پر برطانیہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور یہ پہلا کرسمس ہے جب برطانیہ اور دیگر ممالک میں بہت زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔ برطانیہ کے چار ممالک کے رہنماو¿ں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جب کرسمس کے موقع پر قواعد میں نرمی کی جائے گی تو لوگوں کو کرونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے خود اقدامات اٹھانے ہوں گے۔23 سے 27 دسمبر تک تین گھروں کی فیملیز کو ایک ساتھ رہنے اور "کرسمس تقریب منانے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے لوگوں سے کہا کہ وہ بزرگ رشتے داروں سے ملنے کے لئے خود فیصلہ کریں گے کیا ان کو ملنا چاہیے یا نہیں جبکہ دوسری طرف حکومت کے ایک سائنسی مشیر نے کہا کہ قوانین میں نرمی آگ کے اوپر تیل پھینکنے کے مترادف ہے۔ جب لوگ اس طرح ملیں گے تو ضرور کرونا وائرس پھیلے گا ۔

 چاروں ممالک میں یہ اقدامات اس لئے اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو برطانیہ کے دوسرے حصوں میں اہل خانہ سے ملنے کا موقع مل سکے۔ لوگ دو سے زیادہ گھرانوں سے ایک دوسروں کے ساتھ اکٹھا نہیں ہوسکیں گے اور خوشی مناتے وقت فاصلہ کا خیال رکھیں ،ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ تین افراد کا ایک کنبہ ایک دوسرے کے گھر رات ٹھہر سکے گا لیکن اجتماعات نہیں کر سکیں گے۔

مزید :

برطانیہ -