بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: مائیکل کلارک

بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: مائیکل کلارک
بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: مائیکل کلارک
سورس:   Twitter

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی بھارت کو محدود اوورز کی سیریز میں فتح نہ دلا سکے تو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے خبردار کیاکہ اگر ویرات کوہلی نے بچے کی پیدائش کیلئے وطن واپسی سے قبل محدود اوورز کی سیریز میں ٹیم کو فتح نہ دلائی تو ٹیسٹ سیریز میں 0-4 سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی تین ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز اور ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے جبکہ ان کی جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے والے روہت شرما بھی ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ 

مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اگر اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لئے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محدود اوورز کی سیریز کے تمام میچز تماشائیوں کی موجودگی میں ہوں گے جن کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ 

مزید :

کھیل -