پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو آئی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے،ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزکور کمانڈر لاہورتعینات کردیئے گئے،لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کورکمانڈرکراچی ،لیفٹیننٹ جنرل خالدضیاکورکمانڈربہاولپورتعینات کردیئے گئے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کو کورکمانڈرسدرن کمانڈکوئٹہ تعینات کردیاگیا،لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف کور کمانڈرملتان مقررکردیئے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی کو کمانڈرآرمی سٹریٹجک فورس تعینات کیاگیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکرٹری تعینات کردیئے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو آئی جی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیاگیاہے،لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن ،لیفٹیننٹ جنرل ماجد احساس جنرل آرمز مقرر کئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجرجنرل اخترنواز میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات،میجرجنرل آصف غفور ،میجرجنرل سلمان فیاض غنی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -