”میرا دوسرا حمل ضائع ہو گیا کیونکہ ۔۔“برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے دکھ بھرا اعتراف کر ڈالا 

”میرا دوسرا حمل ضائع ہو گیا کیونکہ ۔۔“برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے دکھ ...
”میرا دوسرا حمل ضائع ہو گیا کیونکہ ۔۔“برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے دکھ بھرا اعتراف کر ڈالا 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ضائع ہوگیا۔

مقامی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے کے درد کو بیان کیا اور بتایا کہ حمل ضائع ہونے پر وہ اور ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے۔مضمون میں میگھن مارکل نے بتایا کہ رواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔

میگھن مارکل نے لکھا کہ وہ جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائیں اور نہ ہی ان کے شوہر شہزادہ ہیری اس دن کو بھلا پائے ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کی بہو نے لکھا کہ وہ تنہا نہیں تھیں جن کا حمل ضائع ہوا بلکہ انہیں جس ہسپتال لے جایا گیا، وہیں متعدد خواتین کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے نوٹ کیا کہ وہ خواتین کے جس وارڈ میں داخل تھیں، وہاں 100 میں سے 20 کے قریب خواتین کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔

میگھن مارکل نے سال 2020 کو مشکل سال قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس سال ان سمیت دنیا کے ہزاروں افراد کو دکھوں اور غموں کا مقابلہ کرنا پڑا۔حمل ضائع ہونے پر انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا میں سالانہ ہزاروں خواتین ایسی تکلیف سے گزرتی ہیں، تاہم چند ہی خواتین اس متعلق بات کرتی ہیں اور انہیں بھی اس سال تکلیف سے گزر کر حمل ضائع ہونے کے عذاب کا احساس ہوا۔میگھن مارکل نے حمل ضائع ہونے والے دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جس دن ان کا مس کیرج ہوا اس دن شوہر ان کے پاس تھے اور انہوں نے ان کا ہاتھ زور سے تھام رکھا تھا۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے مطابق اس دن ان کے شوہر بھی واقعے پر افسردہ تھے اور کافی دیر تک خاموش رہے۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش 6 مئی 2019 کو ہوئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے محض ایک سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں 19 مئی 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔رواں سال کے آغاز میں ہی شہزادہ ہیری نے شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا اور مارچ میں وہ باضابطہ طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں اہلیہ سمیت امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -