شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہائی کب ملے گی اور بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کو کتنے بجے لاہور پہنچے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہائی کب ملے گی اور بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کو ...
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہائی کب ملے گی اور بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کو کتنے بجے لاہور پہنچے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہائی کے دوران ماڈل ٹاﺅن اور رائیونڈ کے بعد ائیر پورٹ جانے کی اجازت دینے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنما وں کو بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کیلئے پے رول پر رہائی دی جائے ، درخواست میں رائیونڈ اور ماڈل ٹاﺅن کی اجازت مانگی گئی تھی تاہم اب ایک اور درخواست دیدی گئی ہے ۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ شہبازشریف خود ایئر پورٹ پر جا کر والدہ کی میت وصول کرنا چاہتے ہیں ، بیگم شمیم اختر کی میت ہفتہ کو چھ بج کر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ کے روز رہائی دیئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -