پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے وضع کردہ ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ڈومیسٹک ہاکی جاری رہے گی اور اس دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا۔ نیشنل چیمپین شپ کے دوران کوویڈ 19 سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی، 28 نومبر سے انڈر 16 ہاکی چیمپین شپ پشاور میں شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کپ، نیول چیف کپ اور ویمن چیمپین شپ ہو گی جبکہ اس کے علاوہ پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے کیمپس لگائے جا رہے ہیں، پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آف باجوہ نے کہا کہ سینئر ٹیم مارچ میں ایشین ہاکی چیمپین شپ میں حصہ لے گی اور جولائی میں جونیئر ایشیا کپ ہو گا، امید ہے اس وقت تک کورونا وائرس کی صورت حال قابو میں رہے گی۔ 

مزید :

کھیل -