انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 9 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 28 پیسے پر آ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ترقی کا سفر دیکھنے میں آ تا رہا ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 863 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور پورا دن مثبت رجحان دیکھنے میں آ تا رہا تاہم اس وقت انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 377 پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -