’ پی ٹی آئی حکومت اس طالب علم کی مانند ہے جو دوستوں اور کینٹین میں تو بہت مقبول ہوتا ہے مگر ہر پرچے میں فیل ہو جاتا ہے‘

’ پی ٹی آئی حکومت اس طالب علم کی مانند ہے جو دوستوں اور کینٹین میں تو بہت ...
’ پی ٹی آئی حکومت اس طالب علم کی مانند ہے جو دوستوں اور کینٹین میں تو بہت مقبول ہوتا ہے مگر ہر پرچے میں فیل ہو جاتا ہے‘

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اس طالب علم کی مانند ہے جو دوستوں اور کینٹین میں تو بہت مقبول ہوتا ہے مگر ہر پرچے میں فیل ہو جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چند تجزیہ کار پی ٹی آئی کے ہر قدم کی  تعریف کرتے ہیں۔ حکومت اگر ٹیکس یا بجلی کے نرخ بڑھائے تو کہتے ہیں اس کی بڑی ضرورت تھی اور حکومت اگر ٹیکس یا بجلی کے بل جمع نہ کرسکے تو کہتے ہیں دیکھو انہوں نے عوام کو ریلیف دیا۔ ہر قدم کاخیر مقدم کرتے ہیں مگر پھربھی معیشت نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہر قدم اچھاہے تو پھر نتیجہ کیوں ٹھیک نہیں اورعوام مزید بوجھ کے نیچے کیوں دب رہے ہیں؟

مفتاح اسماعیل نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اس طالب علم کی مانند ہے جو اپنے دوستوں میں اور کینٹین میں تو بہت مقبول ہوتا ہے مگر ہر پرچے میں فیل ہو جاتا ہے۔

مزید :

قومی -