سوشل میڈیا پر دوستی، اور پھر ملاقات کے بعد ہوٹل کے کمرے میں نوجوان لڑکی کا ریپ کردیا گیا، تفصیل جان کر کوئی بھی اجنبی پر بھروسہ نہ کرے

سوشل میڈیا پر دوستی، اور پھر ملاقات کے بعد ہوٹل کے کمرے میں نوجوان لڑکی کا ...
سوشل میڈیا پر دوستی، اور پھر ملاقات کے بعد ہوٹل کے کمرے میں نوجوان لڑکی کا ریپ کردیا گیا، تفصیل جان کر کوئی بھی اجنبی پر بھروسہ نہ کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر دوستی نے ایک اور لڑکی کو انتہائی المناک انجام سے دوچار کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ممبئی کی رہائشی ایک لڑکی کی سوشل میڈیا پر نئی دہلی کے سندیپ مہتا کے ساتھ دوستی ہو گئی۔ چند ماہ تک دونوں میں بات چیت ہوتی رہی۔ گزشتہ دنوں متاثرہ لڑکی نئی دہلی آئی اور ایک فائیوسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہوگئی۔
اگلے روز اس نے سندیپ کے ساتھ ملاقات کی۔ سندیپ کے ساتھ اس کا دوست نوین داور بھی تھا۔ پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں لڑکی نے بتایا ہے کہ ”سندیپ نے نوین کو مجھے ہوٹل ڈراپ کرنے بھیجا جس نے راستے میں مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ رات کو میری طبیعت خراب ہو گئی او ر میں نے سندیپ کو فون کیا تاکہ وہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جائے لیکن اس نے ہوٹل کے کمرے میں ہی مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔