اب کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی، متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت رکھنے کی اجازت کا اعلان کردیا

اب کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی، متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو کمپنیوں کی 100 ...
اب کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی، متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت رکھنے کی اجازت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت نے غیرملکیوں کو کمپنیوں کی 100فیصد ملکیت دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعدامارات میں اب غیرملکی ورکرز کو کفیل کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہونے جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 2015ءکے قانون نمبر 2میں ترمیم کرکے غیرملکیوں کو یہ سہولت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات میں کسی بھی غیرملکی کو کمپنی کی 100فیصد ملکیت نہیں مل سکتی تھی۔ سرمایہ کاروں کو کمپنی کی نوعیت کے لحاظ سے اماراتی شہریوں یا اماراتی ایجنٹس کو کمپنی کی ملکیت میں مخصوص حصہ دینا پڑتا تھا۔ نئی قانون سازی سے اس پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے اور یکم دسمبر سے غیرملکی سرمایہ لگا کر اپنی کمپنی کی 100فیصد ملکیت حاصل کر سکیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -