’گھر کے سامنے پیزا کی دکان تھی جہاں مسلمان کام کرتے تھے‘ معروف کامیڈین شیپل نے قبول اسلام کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے

’گھر کے سامنے پیزا کی دکان تھی جہاں مسلمان کام کرتے تھے‘ معروف کامیڈین شیپل ...
’گھر کے سامنے پیزا کی دکان تھی جہاں مسلمان کام کرتے تھے‘ معروف کامیڈین شیپل نے قبول اسلام کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے
سورس: Twitter/DaveChappelle

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے معروف کامیڈین ڈیو شیپل مسیحی تھے تاہم اوائل عمری میں ہی وہ مشرف بہ اسلام ہو گئے۔ اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے مسلمان ہونے کی ایسی وجہ بتا د ی ہے کہ سن کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہو جائے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق 46سالہ ڈیو شیپل نے بتایا ہے کہ اس وقت میری عمر 17سال کے لگ بھگ تھی جب واشنگٹن ڈی سی میں ہمارے گھر کے ساتھ ایک پیزے کی دکان تھی۔ اس دکان کا مالک اور اس کے تمام ملازم مسلمان تھے۔
ڈیو شیپل نے بتایا کہ ”یہ ان لوگوں کی مثبت سوچ تھی جس نے مجھے اسلام کی طرف راغب کیا۔ میں اکثر ان کے پاس جا کر بیٹھ جاتا، انہیں لطیفے سناتا۔ وہ بھی میرے ساتھ ہنستے کھیلتے۔ میں فطری طور پر متجسس مزاج رکھتا تھا چنانچہ میں ان کے مذہب کے بارے میں ان سے پوچھتا اور وہ مجھے اس کے متعلق بتاتے۔ اسلام کی اس بات نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا کہ اس مذہب میں تمام چیزیں ایک واحد ذریعے سے جڑی ہوئی ہیں اور یہ ذریعہ انتہائی مہربان ہے۔ ہمیں خواہ اس ذریعے کی حقیقت معلوم نہیں مگر پھر بھی ہر مسلمان اس کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔“

مزید :

تفریح -