نوجوان دلہن نے اپنی شادی پر روایتی لہنگا پہننے کی بجائے پتلون اور کوٹ پہن لیا، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

نوجوان دلہن نے اپنی شادی پر روایتی لہنگا پہننے کی بجائے پتلون اور کوٹ پہن ...
نوجوان دلہن نے اپنی شادی پر روایتی لہنگا پہننے کی بجائے پتلون اور کوٹ پہن لیا، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی
سورس:   Instagram/sanjrishi

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں شادی پر دلہنیں عموماً لہنگا پہنتی ہیں مگر گزشتہ روز ایک بھارتی دلہن نے ایسا عروسی جوڑا پہن لیا کہ تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو دھوم مچ گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس دلہن کا نام سنجنا رشی بتایا گیا ہے جو کوٹ پینٹ پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں آ گئی اور عروسی فیشن کو ایک نئی جہت سے متعارف کروا دیا۔ اس 29سالہ بھارتی نژاد امریکی لڑکی نے دہلی کے 33سالہ کاروبار شخص دھرو مہاجن کے ساتھ شادی کی۔

سنجنا امریکہ میں کارپوریٹ وکیل کے طور پر کام کر چکی ہے۔ وہ گزشتہ روز امریکہ سے واپس بھارت پہنچی۔ تب سے سنجنا اور دھرومہاجن اکٹھے رہ رہے تھے۔ سنجنا کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وجہ سے جن لوگوں کی شادی ملتوی ہوئی، ان میں ہم بھی شامل ہیں۔ ہماری شادی چند ماہ قبل ہونی تھی۔“ اپنے عروسی جوڑے کے متعلق سنجنا کا کہنا تھا کہ ”میں بخوبی جانتی تھی کہ میں دلہن بن کر کیسا جوڑا پہننے جا رہی ہوں۔ میں نے کئی سال پہلے اٹلی میں ایک بوتیک پر یہ سوٹ دیکھا تھا۔ یہ معروف اطالوی ڈیزائنر گیانفرانکو فیری کا ڈیزائن کردہ تھا۔ میں نے اسی وقت یہ سوٹ خرید کر رکھ لیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ میں اسے اپنی شادی پر پہنوں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -