فرانس کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد شیریں مزاری نے یوٹرن لے لیا، میدان چھوڑ دیا

فرانس کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد شیریں مزاری نے یوٹرن لے لیا، میدان چھوڑ دیا
فرانس کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد شیریں مزاری نے یوٹرن لے لیا، میدان چھوڑ دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ان دنوں اسلام اور مسلمانوں کے متعلق جس طرح کا لب و لہجہ اپنائے ہوئے ہیں، اس پر تمام مسلمانوں کے دل دکھی ہیں۔ پاکستانی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی فرانسیسی صدر کے اس روئیے پر ایک ٹویٹ کر ڈالا مگر جب فرانس کی طرف سے اس پر سخت ردعمل آیا تو وزیرموصوف نے یوٹرن لیتے ہوئے ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر ڈالی۔ 

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اپنی اس ٹویٹ میں شیریں مزاری نے لکھا تھا کہ ”ایمانوئیل میکرون مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جیسا دوسری جنگ عظیم میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ “ فرانس کے وزیرخارجہ نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شیریں مزاری کو اس بیان سے دستبردار ہونے اور ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہے۔ بالآخر فرانسیسی وزیرخارجہ کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے اور گزشتہ روز شیریں مزاری نے اس بیان پر مبنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -