کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟ ماڈرنا کمپنی نے اعلان کردیا

کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟ ماڈرنا کمپنی نے اعلان کردیا
کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟ ماڈرنا کمپنی نے اعلان کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی بائیوٹیکنالوجی کمپنی ’ماڈرنا‘ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی قیمت کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی ‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومتوں سے کورونا ویکسین کی ’فی خوراک‘ قیمت 25ڈالر سے 37ڈالر کے درمیان وصول کرے گی اور اس قیمت کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ کون سا ملک کتنی مقدار میں ویکسین آرڈر کرتا ہے۔

ماڈرنا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفنی بینسل کا کہنا تھا کہ ”ہماری ویکسین کی قیمت فلو کی ویکسین کے برابر ہی ہو گی جو کہ 10ڈالر سے 50ڈالر کے درمیان ہوتی ہے۔ “ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماڈرنا کی طرف سے یہ خوشخبری سنائی گئی تھی کہ ان کی بنائی ہوئی ویکسین ٹرائیلز میں کورونا وائرس کے خلاف 94.5فیصد تک مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔ 

مزید :

کورونا وائرس -