وہ شخص جس نے 2020 میں 108 ارب ڈالر کما کر ارب پتی افراد کی فہرست میں بل گیٹس سے دوسری پوزیشن چھین لی
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ایلن مسک بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔
بلومبرگ کے مطابق ایلن مسک نے سال 2020 کے دوران 108 ارب ڈالر کمائے ہیں جس کے بعد ان کی دولت کا تخمینہ 136 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ایمازون کے بانی جیف بیزوس 183 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بدستور پہلے اور بل گیٹس 129 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 105 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے اور فرانس کے برنارڈ آرنالٹ 105 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔