برطانیہ نے دوسرے ممالک کی امداد پر کٹ لگا دیا
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ کے چانسلر نے 2021 کے لئے نئے سخت اعلانات کر ڈالے، دوسرے ممالک کی امداد پر بھی کٹ لگا دیا ۔برطانوی چانسلر رشی سنک کا کہنا ہے کہ اخراجات کا جائزہ لینے سے "دنیا میں برطانیہ کے مقام کو تقویت ملے گی" ، اور برطانیہ ہمیشہ اپنی روایات کے مطابق وہی رہے گا جو سامنے نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک کے اندر اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال ہے تو ہمیں دوسرے ممالک کو قرضہ دینے پر عوام ہم سے سوال پوچھ سکتے ہیں ،یوکے اس سال 394 بلین قرضہ لے گا۔انہوں نے مزید کہامشکل بحران کے وقت حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہیں ، حکومت 2021 میں بیرون ممالک کی امداد پر قومی آمدنی کا 0.5 فیصد کے برابر خرچ کرے گی ، اس خرچ کے جائزے میں 10 بلین ڈالر مختص کرے گی۔