مداح کی جانب سے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش ،پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو سامنے آگئی

مداح کی جانب سے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش ،پھر ...
مداح کی جانب سے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش ،پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو اپنے مداح کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا۔ مریم اورنگزیب نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے قریب ایک مداح آ کر کھڑا ہوگیا۔

پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد مداح نے مریم اورنگزیب سے سیلفی کی فرمائش کی۔

مریم اورنگزیب نے سیلفی کی اجازت دی تو مداح یا کارکن نے ایک سیکنڈ انتظار کیے بغیر ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور اپنے قریب کر کے سیلفی لینے لگا۔مریم اورنگزیب نے سیلفی لینے والے شخص کا ہاتھ جھٹکا اور پھر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

مزید :

قومی -