کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ...
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا کے باعث ریلیوں پر پابندی تھی لیکن علی موسیٰ گیلانی کے خلاف پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 رہنما نامزد اور 50 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں عبدالقادرگیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور ایم پی اے علی قاسم گیلانی نامزد ہیں تاہم علی موسی گیلانی اور دیگر چار ساتھیوں کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -