عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں، اداکارہ کے والد میدان میں آگئے

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں، اداکارہ کے والد میدان میں آگئے
عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں، اداکارہ کے والد میدان میں آگئے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگل کے روز ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے باہم رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ علیحدگی کی خبروں کے دوران عروہ حسین کے والد بھی میدان میں آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اداکارہ عروہ حسین کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کی طلاق کا کوئی کیس عدالت میں نہیں چل رہا اور وہ ہنسی خوشی اپنے گھر میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی دسمبر 2016 میں شادی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبروں کے معاملے پر اس سلیبرٹی جوڑے کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

مزید :

تفریح -