بھارتی فوج نے 3 بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا، تفصیلات جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

بھارتی فوج نے 3 بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا، تفصیلات جان کر آپ کے غصے کی انتہا ...
بھارتی فوج نے 3 بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا، تفصیلات جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 بیٹیوں کے باپ کو شہید کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ انصر نامی شہری شہید ہوگیا۔

انصر 3 بیٹیوں کا باپ تھا اور موٹر سائیکل پر اپنے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا۔ انصر باگسر سیکٹر کے گاؤں گڑھی کا رہائشی تھا۔

مزید :

دفاع وطن -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -