شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ کب اور قل کہاں ادا کئے جائیں گے؟مریم اورنگزیب نے اعلان کردیا 

شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ کب اور قل کہاں ادا کئے جائیں گے؟مریم ...
شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ کب اور قل کہاں ادا کئے جائیں گے؟مریم اورنگزیب نے اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ہفتے کے روز  ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی، مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار ہو گی،رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ رسم قل کے دن اپنے اپنے علاقوں میں ان کی والدہ ماجدہ اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔

یاد رہے کہ شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں تھی، ان کی میت کو لندن کے ریجنٹ پارک میں نماز جنازہ کے بعد کل پاکستان روانہ کیا جائے گا ،ان کی میت ہفتے کی صبح  لاہور پہنچے گی جہاں شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں نماز جنازہ کے بعد جاتی امراء میں میاں محمد شریف مرحوم  کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا  ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -