پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی جاری کر دی
پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی جاری کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان نے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق 26 نومبر سے بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ طلباء کو سلیبس اور نصابی مواد ترجیحی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالبعلم متعلقہ ڈین کی اجازت سے کیمپس میں ریسرچ ورک جاری رکھ سکیں گے اوراساتذہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ حکومتی ایس او پیز کے تحت شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ آن لائن کلاسز والے طلباء کے لئے ہاسٹل بند رہے گااورغیر ملکی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہاسٹل میں رہ سکیں گے۔    

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -