امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر چینی صدر نے جو بائیڈن کو اہم پیغام بھجوا دیا 

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر چینی صدر نے جو بائیڈن کو اہم پیغام ...
امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر چینی صدر نے جو بائیڈن کو اہم پیغام بھجوا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی صدر شی جن پنگ نے منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کی جانب سے جوبائیڈن کو ٹیلی گرام کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں امیدظاہر کی گئی ہے کہ دونوں ممالک عالمی امن اور ترقی کے لیے کسی تنازع کے بغیر برابری کی سطح پر تعلقات جاری رکھیں گے۔شی جن پنگ کاکہنا تھاکہ امریکا اور چین کے تعلقات میں مضبوطی اور استحکام دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔خیال رہے کہ چینی صدر کی جانب سے جوبائیڈن کو مبارکبادکایہ پیغام 2 ہفتوں سے بھی زائد وقت کے بعد دیاگیا ہے۔