معروف بین الاقوامی بینڈ ایکسنٹ کے گلو کار نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی پرموشن پر ایسی خواہش کا اظہار کردیاکہ بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

نیو یارک (ڈیلی پا کستان آن لائن )بین الاقوامی شہرت یافتہ بینڈ’ایکسنٹ‘کے گلو کار نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی پرموشن پر مبا رکباد دیتے ہوئے چائے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایکسنٹ بینڈ کے گلو کار نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو پرموشن ملنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا کہ میں اب دوبارہ ”فنٹاسٹک کپ آف ٹی “پینے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بین الاقوامی گلو کار نے پاکستانی چائے پینے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کی یہ خواہش پوری کی تھی ۔
Congratulations to you my friend for being promoted to the rank of Lieutenant General @peaceforchange I can't wait to have the Fantastic cup of tea again. #AsifGhafoor #ISPR #Akcent pic.twitter.com/gQWMPk0Ca7
— Akcent (@akcentofficial) November 25, 2020