”عروہ اور فر حان دونوں ہی شراب پیتے تھے جس کی وجہ سے شادی ٹوٹی“ اینکر پرسن سید علی حیدر کا دعویٰ

”عروہ اور فر حان دونوں ہی شراب پیتے تھے جس کی وجہ سے شادی ٹوٹی“ اینکر پرسن ...
”عروہ اور فر حان دونوں ہی شراب پیتے تھے جس کی وجہ سے شادی ٹوٹی“ اینکر پرسن سید علی حیدر کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں میڈ یا پر گردش کر رہی ہیں ۔معروف اینکر پرسن سید علی حیدر نے دونوں ستاروں کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے قریبی ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی ایک وجہ فرحان سعید کا زیادہ شراب پینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عروہ بھی شراب پیتی ہیں لیکن فرحان بہت زیادہ شراب پیتا ہے اور ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا ہے ۔سید علی حیدر نے دعویٰ کیا کہ فرحان کا ایک لڑکی کے ساتھ بھی معاشقہ چل رہا ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے ،ان دو وجو ہات کی بنا پر فرحان اور عروہ میں علیحدگی ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے لیا ہے۔اس سلیبرٹی جوڑی کی جانب سے تاحال علیحدگی کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ عروہ اور فرحان کی 16 دسمبر 2016 کو شادی ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -