کراچی چڑیا گھر کا سفید شیر ہلاک ہوگیا

کراچی چڑیا گھر کا سفید شیر ہلاک ہوگیا
کراچی چڑیا گھر کا سفید شیر ہلاک ہوگیا
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے چڑیاگھر کا نایاب سفید شیر بھوک اور بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا۔

کراچی چڑیا گھر میں موجود سفید شیر 2012 میں افریقہ سے ایک کروڑ روپے میں درآمد کیا گیا تھا۔ شیر گزشتہ 20 روز تک شدید بیمار رہنے کے بعد بدھ کو ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اسی شیر کی بعض ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ یہ انتہائی لاغر ہوچکا تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید شیر ٹی بی کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ شیر کا پوسٹ مارٹم  کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -