یو ایم ٹی میں کو آپریٹو پروگرام (COOP) کا انعقاد
لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف کارپوریٹ لنکیجز اینڈ پلیسمنٹ (OCLP) کے زیر اہتمام کو آپریٹو پروگرام (COOP) کا انعقاد کیا گیا جس میں دیامیر بھاشا کنسلٹنٹ گروپ (DBCG) کے سی ای او ڈاکٹر طاہر محمود حیات،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا،ڈا ئیریکٹر آفس آف کارپوریٹ لنکیجز اینڈ پلیسمنٹ خالد نقی، ڈینز اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے ڈاکٹر طاہر محمود حیات سے ملاقات کی اور " ورک ریڈی گریجوایٹس " کے منصوبے پر کام کرنے اور اس کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایکڈیمیااور انڈسٹری کے مابین مضبوط روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دونوں اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانی ہونگی۔ ڈاکٹر طاہر محمود حیات کاکہنا تھا کہ یو ایم ٹی کی جانب سے کو آپریٹو پروگرام(COOP) کا اقدام ایک خوش آئیند بات ہے جو کہ شرکا میں تکنیکی معلومات کے ساتھ ساتھ انکی صلاحیتوں کو بھی پالش کریگا۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئیے اور طلباء کو انکے تعلیمی سفر کے ابتدائی مرحلے میں آن بورڈ لینا وقت کی ضرورت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ وسائل پیدا کرنا وقت کی بنیادی ضرورت ہے اور تربیت یافتہ وسائل پیدا کر نے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ ریکٹر یو ایم ٹی کا کہنا تھا کہ ایکڈیمیا اور انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہیئے تا کہ نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا ہو سکیں۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر محمود حیات کو سوینئر بھی پیش کیا۔