گورنمنٹ  آفیسرز  کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا چنار باغ گرڈ سے فیڈر منظور 

گورنمنٹ  آفیسرز  کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا چنار باغ گرڈ سے فیڈر منظور 

  

لاہور(پ ر)گورنمنٹ  آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا چنار باغ گرڈ سے فیڈر منظور۔سوسائٹی نے لیسکو کو اپنے ذمہ واجب الادا رقم ادا کردی۔ انشااللہ اب جلد ریگولر میٹر لگنا شروع ہو جا ئیں گے،ان خیالات کا اظہار صدر سوسائٹی ندیم ورک نے اپنے ایک بیان میں کیا، صدر سوسائٹی ندیم ورک نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے تین ماہ میں گیس بھی لگوائیں گے۔ فروری میں جب چارج لیا تو سوسائٹی اکاونٹ میں چھ لاکھ روپے موجود تھے اور تین ماہ کی تنخواہیں واجب الادا تھیں نئی انتظامیہ نے ریکارڈ مدت میں تقریبا تین کروڑ روپے کی لیسکو کو پے منٹ کی اور باقی ترقیاتی کام بھی کروائے جا رہے ہیں اب سوسائٹی کا لاہور کی بہترین سو سائٹیز میں ہوگاسی بلاک کو بحریہ آرچرڈ سے اپروچ روڈ بنوا دی انشااللہ اب بی بلاک بھی مین روڈ بھی  بحریہ سے منسلک ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ سوسائٹی کو لاہور کی بہترین سوسائٹی بنائیں گے،رہائشیوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

مزید :

کامرس -