اربن سول کی  JanaShoesجرمنی کے ساتھ شراکت داری

اربن سول کی  JanaShoesجرمنی کے ساتھ شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان میں جوتوں کے معروف برانڈ اربن سول (UbranSole)نے جرمنی کے معروف گروپ KG Wortmannکے  Jana Shoes کے ساتھ پاکستان میں شراکت داری اور تقسیم کار کے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ شراکت داری جوتوں کے جدید معیار اور خاص طور پر خواتین کیلئے آرام دہ اور سٹائیلش جوتوں کی مانگ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت اربن سول کو پاکستان میں JanaShoeکی مقامی سطح پر بنانے اور تقسیم کاری کا مکمل اختیار ہوگا۔ شراکت داری کا یہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدے داران کے درمیان طے پاگیا۔ اربن سول دو دہائیوں سے اپنے مثالی معیار اور آرام دہ جوتوں کی فراہمی کے عزم کے ساتھ جوتوں کی صنعت میں ایک نمایا مقام رکھتا ہے۔ اربن سول نوجوانوں میں اپنے عمدہ اور سٹائیلش ڈیزائن کی وجہ سے انتہائی مقبول برانڈ ہے۔اس موقع پر اربن سول کے سی ای او جواد مصدق نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ جوتوں کی پائیداری اور آرام دہ ہونے پر مرکوز ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کا عزم رکھنے والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی اورکامیابی کے راستے پر چلنے کیلئے بہتریرین جوتے ہونا ضروری ہیں۔Jana Shoesکے مینجنگ ڈائریکٹر مائیکل روم برگ نے جواد مصدق کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کمپنیاں ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے معیاری اور آرام دہ جوتے صارفین کو فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوتے ری سائیکل PET بوتل سے بنے ہیں جو کہ جوتوں کی تیاری میں ایک نئی اور ماحول دوست جہد ہے۔ یہ معاہدہ جوتا ساز صنعت میں ایک نئی جدت اور انقلاب ثابت ہوگی۔اس معاہدے کے بعد اربن سول ری سائیکل مٹیریل استعمال کرتے ہوئے اعلٰی معیار کے جوتے بنانے والی پاکستان کی سب سے پہلی کمپنی  ہوگی۔ اس طرح مقامی صنعت میں ماحول دوست خام مال کے استعمال کا رجحان اور صحت مندانہ مقابلے کو متحرک کرے گی۔

مزید :

کامرس -