ایس ڈی پی اوز سپروائزری کردار مزید بہتر بنائیں،سی سی پی او لاہور 

 ایس ڈی پی اوز سپروائزری کردار مزید بہتر بنائیں،سی سی پی او لاہور 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں گز شتہ روز سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز سپروائزری کردار مزید بہتر بنائیں اور آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ محنتی، ایماندار اور اپنی ذمہ داریاں پروفیشنل اور احسن طریقے سے انجام دینے والے ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے،سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ لاہور پولیس میرا خاندان ہے اور خاندان کے سربراہ کے طور پر فیملی ممبرز کے مزاج،کردار اور اچھی بری کارکردگی بارے مکمل باخبر رہتا ہوں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ پولیس افسران قبضوں اور لین دین کے معالات سے دور رہیں، فراڈ کا شکار سائلین کی بھرپور داد رسی کریں۔سائلین کے مسائل اپنے ذاتی مسائل سمجھ کر حل کریں۔ انہوں نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز بدمعاشوں, گینگسٹرز، شوٹرز، اشتہاری مجرموں، آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی کریں۔تھانوں میں بیٹ بکس مکمل کریں اور بیٹ سسٹم کے ذریعے مجرموں کا محاسبہ کریں۔

مزید :

علاقائی -