پی ٹی وی کے 2 ارب ہرجانے کے دعویٰ پر پی سی بی سے6 دسمبر کو جواب طلب

  پی ٹی وی کے 2 ارب ہرجانے کے دعویٰ پر پی سی بی سے6 دسمبر کو جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کو کرکٹ میچز کی نشریات کے حقوق پی ٹی وی کے علاوہ کسی اور کو دینے سے روکتے ہوئے پی ٹی وی کے 2 ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ پر پی سی بی کو6 دسمبر کو جواب داخل کروانے کا حکم دے دیاہے،سول جج طلعت محمود نے پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن کے دعویٰ پر سماعت کی،دعویٰ میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ پی سی بی کے ساتھ 2023ء تک کرکٹ میچز کی پاکستان میں نشریات کا معاہدہ طے پایا تھا، پی سی بی نے 5 نومبر 2021ء کو بغیر نوٹس پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ معاہدہ معطل کر دیا، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے نفاذ تک پی سی بی نے کرکٹ کی پاکستان میں نشریات کا معاہدہ کیا ہے، پی سی بی کا نشریات کے حقوق معطل کرنا معاہدے کیخلاف ورزی ہے، درخواست میں مزیداستدعا کی گئی ہے کہ معاہدہ کی شرائط کیخلاف ورزی پر پی ٹی وی کو 2 ارب روپے کا ہرجانہ دلوایا جائے۔

مزید :

علاقائی -