خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی 

  خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج احمد نسیم ورک نے خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے چھ گواہوں کو طلب کر لیا ہے،گزشتہ روزخواجہ برادرن کے خلاف  پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریفرنس میں 13گواہوں کے بیان مکمل ہوگئے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہے،دوران سماعت خواجہ سعدرفیق کے وکلاء نے درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں،انہوں نے کمیٹی برائے قانون اور پارلیمان کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے عالت سے استدعاہے کہ ان کی حاضری معافی کی استدعامنظور کی جائے جسے عدالت نے منظورکرلیا،عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہئیں،اسمبلی میں انفرادی طور پر کسی نے قرارداد پیش کی ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -