گجرات پولیس 3 ارب سے زائد کرپشن کیس13دسمبر تک ملتوی 

  گجرات پولیس 3 ارب سے زائد کرپشن کیس13دسمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے گجرات پولیس فنڈز میں 3 ارب سے زائد کرپشن کیس کی سماعت13دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلاء کودلائل دینے کی ہدایت کی ہے،گزشتہ روز نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیاہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر حارث قریشی جبکہ سابق ایس پی محمد ریاض سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس کی حیثیت نہیں، ملزمان کو سپلیمنٹری ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔

،سابق سی ٹی اور لاہوررائے اعجاز سمیت ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے پولیس ملازمین کی وردیوں، پٹرول سمیت دیگر میں اربوں روپے کی کرپشن کی،رائے اعجاز کے والد سابق ڈی پی او رائے ضمیر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ ملزم عمران صدیقی اور رضوان اشرف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید :

علاقائی -