گریں ٹاؤن، چور گھر کے تالے توڑ کر 35تولے سونا،5لاکھ روپے لوٹ کر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)گریں ٹاؤن میں چور گھر کے تالے توڑ کر 35تولے سونا،5لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں جس کاپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے کے مدعی فخر اقبال نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 359ٹو سی ون ٹاؤن شپ کا رہائشی ہوں اور شادی کی ایک تقریب میں 5 ماہ قبل 12 جو ن کو اہل خانہ کے ہمراہ کراچی گیا تھا 14نومبر کو رات ایک بجے جب گھر واپس پہنچے تو گھر کے اندر دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور چوری کی واردات ہوئی تھی ایک اندازہ یہ ہے کہ ہمارا 35تولے سونا،5لاکھ روپے نقدی چوری ہوئے ہیں اور مزید کمروں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے ہیں باقی سامان بھی گیا ہے جس کا ابھی اندازہ لگانا باقی ہے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے مزید یہ کہ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے اس واردات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔