چوروں، ڈاکوؤں نے سکھ فیملی سمیت درجنوں شہری لوٹ لئے، 10موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی

چوروں، ڈاکوؤں نے سکھ فیملی سمیت درجنوں شہری لوٹ لئے، 10موٹر سائیکل چوری، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)چوروں اور ڈاکوؤں کی چاندی، مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آنیوالی سکھ فیملی سمیت درجنوں شہری لٹ گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقے میں 3نامعلوم عورتیں شہری سردار سرن سنگھ کی بیٹی کے بیگ سے 99ہزار روپے نقدی، ویکسین کارڈ اور شناختی کارڈ چوری کر کے فرار ہو گئیں، سندھ کے رہائشی متاثرہ شہری سردار سرن سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے گوردوارے آیا ہوا تھا گزشتہ روز اس کی بیٹی گرپریت کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچی جہاں نامعلوم عورتیں اس سے ٹکرائیں اور کندھے کے ساتھ لٹکے بیگ میں موجود چھوٹا پرس چوری کر کے فرار ہو گئیں، مغلپورہ تھانے کی حدود جہانگیر روڈ پرڈیپارٹمنٹل سٹور چلانے والے خاتون کو دو ڈاکوؤ ں نے یرغمال بنا کر لوٹ مار کے دوران ڈاکو سٹور سے 70 ہزار نقدی ڈھائی تولے سونا، موبائل فون، اور کھانے پینے کی اشیاء لوٹ کر جاتے ہوئے مزاحمت پرڈاکوؤ ں نے خاتون کو چہرے پر چاقو کے وار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے مسلم ٹاؤن کے علاقے میں حسیب نامی شہری کے گھر سے چور نامعلوم چور3 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کی نقدی اورالیکٹرونکس کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، چوہنگ کے علاقے مسلح ڈاکو حزیفہ کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ80 ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہو گے، مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکو دانیال سے 41 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو ایان سے 20 ہزار روپیہ موبائل فون، ہڈیارہ کے علاقے میں ڈاکو بینک سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے غیاث سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، کوٹ لکھپت کے علاقے میں انوار الحسن سے 15ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علاقے میں موسیٰ سے 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر دانش سے57ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکومحمد طاہر سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ کوٹ لکھپت، باغبانپورہ غازی آباد، ریس کورس، نواب ٹاؤن، شاہدرہ، فیکٹری ایریا، گرین ٹاؤن، یکی گیٹ، ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -