ہربنس پورہ میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر ہتھوڑی سے قتل کردیا

  ہربنس پورہ میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر ہتھوڑی سے قتل کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر ہتھوڑی اور چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا، مقتولہ 5بچوں کی ماں تھی پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے فتح گڑھ بابا یقین شاہ دربار کے قریب رہائش پذیر 55سالہ خالد نے غیرت کے ناپ پر 45سالہ بیوی فیض بی بی کو ہتھوڑی اور چھریوں کے پے درپے وار کر کے کر کے قتل کر دیا مقتولہ3بیٹوں اور2بیٹیوں کی ماں تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم خالد کو گرفتار کر کے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -