فیکٹری ایریا پولیس نے ملنے والی خاتون کی نعش کا مقدمہ درج کرلیا

  فیکٹری ایریا پولیس نے ملنے والی خاتون کی نعش کا مقدمہ درج کرلیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فیکٹری ایریا کے علاقے کے ایک گھر سے ملنے والی خاتون کی نعش کے حوالے سے باقاعدہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دو روز قبل 30 سالہ ہاجرہ بی بی گھر میں مردہ حالت میں پائی مردہ حالت میں پائی گئی تھی جبکہ مقتولہ کا حقیقی شوہر بھی سامنے آگیا ہے۔ پولیس کے مطابق احمد نامی شہری نے خود کو مقتولہ ہاجرہ بی بی کا شوہر ظاہر کرکے فیکٹری ایریا کے علاقے میں مکان کرائے پر لیا تھا۔

، قتل کی اس واردات میں احمد نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔

مزید :

علاقائی -