ڈسکہ،ہوائی فائرنگ، فصل تباہ کرنے پر 24 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

  ڈسکہ،ہوائی فائرنگ، فصل تباہ کرنے پر 24 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)خاتون کی فصل تباہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 24ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نواحی گاؤں ستراہ کی خاتون رضیہ بی بی اپنی ملکیتی اراضی پرموجودتھی کہ اسی دوران ملزمان تاجدین‘زین‘حسنین‘سفیان اور 20نامعلوم آگئے اور آتے ہی ٹریکٹر چلا کر ملزمان نے خاتون کی فصل تباہ کردی خاتون نے 15پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں خاتون پرقتل کردینے کی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -