سکھیکی، ماں بیٹی کے قاتل گرفتار

سکھیکی، ماں بیٹی کے قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد، سکھیکی(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان)  پولیس نے  چند یوم قبل قتل ہونے والی ماں اور بیٹی کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔چند یوم قبل تھانہ سکھیکی کے علاقہ کوٹ سرور میں ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور گھر کے سربراہ ملزم ظہور کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔ ملزم ظہور نے دوران تفتیش اپنی بیوی اور بیٹی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزم ظہور نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔

مزید :

علاقائی -