تین ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو بھی بناتے رہے

تین ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو بھی بناتے رہے

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)شادی شدہ خاتون کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا۔ویڈیو بناتے رہے۔ تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق لشکر پور ڈوگرانوالہ کی رہائشی کرن سادھو مسیح کا خاوند کاروبار کے سلسلہ میں لاہور گیا ہوا تھا کہ اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان طارق مسیح۔واجد مسیح اور سمسون مسیح زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر طارق مسیح اور واجد مسیح نے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔اس دوران ملزمان کا تیسرا ساتھی سمسون مسیح موبائل فون پر ویڈیو بناتا رہا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -