ریس کورس، جواں سالہ لڑکی کو اغواکر کے بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا گیا

ریس کورس، جواں سالہ لڑکی کو اغواکر کے بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا گیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ریس کورس کے علاقہ سے جواں سالہ لڑکی کو اغواء کر کے بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا گیا، حارث نامی ملزم نے بداخلاقی کے بعد لڑکی کی ویڈیو بنائی۔ذرائع کے مطابق بداخلاقی کی شکار لڑکی کو ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کیا گیا، ملزم ارسلان کی بداخلاقی کے باعث لڑکی حاملہ ہو گئی، ایف آئی آر متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کو ارسلان کے دوست عاطف نے اشرف نامی کونسلر کے ڈیرے پر بلایا۔مزید برآں لڑکی کی ماں کا بتانا تھا کہ ڈیرے پر مجھے اور بیٹی کو دھمکیاں دی گئیں،  ملزمان ارسلان، کونسلر ارشد  وغیرہ نے ہمیں چپ کروانے کے لئے حارث سے بھاری رقم بٹوری، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہو گیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

مزید :

علاقائی -