تھانوں سے پرچی، سفارش اور ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائے،آئی جی پنجاب

   تھانوں سے پرچی، سفارش اور ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائے،آئی جی پنجاب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ تھانوں کے امور میں بہتری کیلئے سپر وائزری افسران کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے زیر انتظام تھانوں کے پیشہ ورانہ امور موثر سپرویژن سے بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن ونگ کو یکساں وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں اور تھانوں میں متعین نفری کی تعدادمیں اضافہ اور بیٹ سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ تھانوں سے پرچی، سفارش اور ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائے جبکہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنائی جائے۔یہ احکامات انہوں نے آج چکوال میں تھانہ نیلہ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے تھانہ نیلہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پبلک سروس ڈلیوری کوبہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ 

مزید :

علاقائی -