حافظ آباد، ڈاکوؤں تاجر کے گھر سے 10 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

  حافظ آباد، ڈاکوؤں تاجر کے گھر سے 10 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) حافظ آباد شہر میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رات کے وقت ایک گھر میں داخل ہوکر 10لاکھ  روپے سے زائد نقدی، لاکھوں کے زیورات لوٹ لئے اور جاتے ہوئے گھر میں کھڑا موٹرسائیکل بھی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر عمرفاروق گوجرانوالہ روڈ پر گلی جامی والہ نزد نادراآفس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سورہا تھا کہ رات کے وقت تین نامعلوم مسلح ملزمان اسکے گھر داخل ہوئے جنہوں نے اہل خانہ کوجگا کر گن پوائنٹ پر 10لاکھ سے زائد نقدی آٹھ تولے زیورات اور ایک موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔ ضلع میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا۔

مزید :

علاقائی -