نوشہرہ ورکاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں طول پکڑ گئیں 

نوشہرہ ورکاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں طول پکڑ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ پاکستان) موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں طول پکڑ گئیں۔ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے واقعات حکومت اور محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ نواحی گاؤں بھنگواں کا رہائشی ابوبکر نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد گیا اور اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125 رجسٹریشن نمبر GAQ-19/2020 مسجد کے اندر کھڑی کی جو نامعلوم چور چرا کر لے گیا جبکہ رانا حق نواز سکنہ محلہ مسلم ٹاؤن کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر ADK-20/2789 اور رامیض راجہ سکنہ محلہ موتی مسجد کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر GAQ-17/4314 ان کے گھروں کے باہر سے چوری ہو گئیں علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔
 پولیس موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روکنے میں بے بس نظر آتی ہے جس سے شہری عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہو گئے ہیں پولیس کی جانب سے کئی بار موٹر سائیکل چوروں کے گروہ پکڑنے کے دعوے منظر عام پر آئے ہیں۔

 لیکن اس سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی یوں پولیس دعوؤں کے باوجود موٹر سائیکل چوروں کی سرکوبی میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -