گوجرانوالہ،رکشہ و چاندگاڑیوں سے بھتہ لینے والے 2 ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ چھچھروالی کی پٹرولنگ ٹیم کے انچارج اے ایس آئی عدیل رضا ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے دو ملزمان، قیصر اور گلفام جو رکشہ اور چاند گاڑی والوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے کو گرفتار کیا۔
اور بھتہ کی صورت میں وصول کی ہوئی رقم بھی برآمد۔
کی ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ایس ایس پی پٹرولنگ محمد وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی عوام کے جان ومال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔