آئی جی کاشیخوپورہ میں چار افراد  کی ہلاکت کا نوٹس، آرپی او سے رپورٹ طلب

  آئی جی کاشیخوپورہ میں چار افراد  کی ہلاکت کا نوٹس، آرپی او سے رپورٹ طلب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ خود موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کیس کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کو جلد از جلدمکمل کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ 

مزید :

علاقائی -